0
Wednesday 9 Oct 2019 20:44
جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ، اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل

31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے قافلے ستائیس اکتوبر کو روانہ ہونگے۔ سب ایک ساتھ اکتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اہم فیصلہ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔ 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ اُدھر جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ سے متعلق پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد آزادی مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ قوم کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ دھرنا کتنے روز کا ہوگا؟ یہ ابھی بتانا قبل از وقت ہوگا۔ اگر ملک میں آئین بحال اور جمہوریت ہے تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن 27 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں اور اسلام آباد کی طرف آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر دھرنے کا انتخاب کیا ہے، وہاں سب انتظامات مکمل ہیں۔ ہمارے کارکنوں کو ریاستی ادارے تنگ کر رہے ہیں، خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے