0
Wednesday 9 Oct 2019 22:39

پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، سوات، چارسدہ، دیر، صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ 3 بجکر 44 منٹ پر آیا اور اس کی شدت 5.2 تھی، جبکہ اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن میں 50 کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 821125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش