0
Wednesday 9 Oct 2019 22:52

ڈاکٹروں کا احتجاج، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گرینڈ پاور شو کی تیاریاں مکمل

ڈاکٹروں کا احتجاج، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گرینڈ پاور شو کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کے اتحاد گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) نے 10 اکتوبر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لانگ مارچ کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل ایل آر ایچ میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جی ایچ اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں کے ہزاروں ملازمین شریک ہوں گے، مارچ کیلئے سینکڑوں بینرز، پینا فلیکسز اور پلے کارڈز بنائے گئے ہیں۔ جی ایچ اے رہنماؤں نے اک بار پھر واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 821128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے