QR CodeQR Code

ڈاکٹروں کا احتجاج، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گرینڈ پاور شو کی تیاریاں مکمل

9 Oct 2019 22:52

جی ایچ اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل لانگ مارچ میں خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں کے ہزاروں ملازمین شریک ہونگے، مارچ کیلئے سینکڑوں بینرز، پینا فلیکسز اور پلے کارڈز بنائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کے اتحاد گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) نے 10 اکتوبر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لانگ مارچ کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل ایل آر ایچ میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جی ایچ اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں کے ہزاروں ملازمین شریک ہوں گے، مارچ کیلئے سینکڑوں بینرز، پینا فلیکسز اور پلے کارڈز بنائے گئے ہیں۔ جی ایچ اے رہنماؤں نے اک بار پھر واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 821128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821128/ڈاکٹروں-کا-احتجاج-پشاور-کے-لیڈی-ریڈنگ-ہسپتال-میں-گرینڈ-پاور-شو-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org