QR CodeQR Code

مولانا کی اپنی سیاست ہے، ہمیں بھرپور شرکت نہیں کرنی چاہیئے، شہباز شریف

10 Oct 2019 00:32

پارٹی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ نون نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کردی ہے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں مگر ہمیں اپنی سیاست کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کردی ہے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں مگر ہمیں اپنی سیاست کرنی چاہیئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا سہرا مولانا فضل الرحمان کے سر جائے گا اس لئے ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہییے بلکہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی بجائے ہمیں اپنا احتجاج کا پروگرام کرنا چاہیئے، تاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں کیوںکہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 821137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821137/مولانا-کی-اپنی-سیاست-ہے-ہمیں-بھرپور-شرکت-نہیں-کرنی-چاہیئے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org