0
Thursday 10 Oct 2019 00:54

ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے، کسی دوسرے ملک کو مداخلت کا حق نہیں، عمران خان

ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے، کسی دوسرے ملک کو مداخلت کا حق نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے کسی ملک کو دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہانگ کانگ کے معاملے کو چین کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے اور کہا کہ کسی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق چینی قیادت نے پاکستان کی سالمیت، سیکیورٹی اور علاقائی خود مختاری پر یک جہتی کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی قیادت کو مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے جس پر چینی قیادت نے کہا کہ چین کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ بنانے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ دریں اثنا دونوں ممالک کے درمیان قائم مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 821140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش