0
Thursday 10 Oct 2019 08:35

ترک فوج کی شام میں کارروائی، 15 افراد ہلاک

ترک فوج کی شام میں کارروائی، 15 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمال مشرقی شام میں ترکی نے فوجی فضائی حملے اور زمینی کارروائی شروع کر دی، اطلاعات کے مطابق ترک طیاروں کی بمباری سے 8 شہریوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن سینٹر میں کارروائی کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ آپریشن شام کی جغرافیائی وحدت کا تحفظ کرے گا اور مقامی لوگ دہشت گردوں سے آزاد ہوں گے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کا کہنا ہے کہ ترکی کی یک طرفہ کارروائی ناقابل قبول ہے، شام میں ترکی کی یک طرفہ فوجی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔ ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ترک فوجی اقدام سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا، انسانی مصائب میں اضافہ اور داعش کے خلاف پیشرفت کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے شام میں ترک جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترک اقدام سے داعش کے خلاف عالمی کوششیں کمزور ہوں گی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر منفی اثرات پڑیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ترک شام سرحد پر تعینات فوجی دستے کو واپس بلالیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 13 نومبر کو امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 821144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب