0
Thursday 10 Oct 2019 10:03

اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کرنا ہو گی۔ جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کےحقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے، جو لوگ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتے ہیں وہ بھی شریکِ جرم ہیں۔ پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہیں۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ انسانی حقوق کمشنر نے اپنی رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر بھارتی قابض فوج کی جانب سے ہونے والے سنگین مظالم کا تذکرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے