QR CodeQR Code

اقوام متحدہ بھارتی ظلم کا شکار کشمیری بچوں کی مدد کرے، ملیحہ لودھی

10 Oct 2019 10:03

جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کےحقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے، جو لوگ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتے ہیں وہ بھی شریکِ جرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کرنا ہو گی۔ جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کےحقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی ظلم تشدد اور بربریت کا حساب مانگے، جو لوگ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتے ہیں وہ بھی شریکِ جرم ہیں۔ پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہیں۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ انسانی حقوق کمشنر نے اپنی رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر بھارتی قابض فوج کی جانب سے ہونے والے سنگین مظالم کا تذکرہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821157/اقوام-متحدہ-بھارتی-ظلم-کا-شکار-کشمیری-بچوں-کی-مدد-کرے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org