QR CodeQR Code

سیاسی جماعتوں میں ڈیپوٹیشن پر بھیجے گئے گھس بھیٹیئے اپنے فائدے کیلئے کشیدگی بڑھاتے ہیں، حامد میر

10 Oct 2019 10:16

ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں، نون لیگ کے رہنماء بند کمرے میں مولانا فضل الرحمان کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دھرنا نہ کریں، لیکن باہر آ کر بیان بدل جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے جیل سے ایک خط کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ ان کی پارٹی اور کارکن دھرنے میں شریک ہوں گے۔ ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں، نون لیگ کے رہنماء بند کمرے میں مولانا فضل الرحمان کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دھرنا نہ کریں، لیکن باہر آ کر بیان بدل جاتا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر نواز شریف کی پوزیشن بہت واضع ہے، لیکن ان کے قریبی ساتھی تذبذب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی پوزیشن آصف علی زرداری کی ہے اور ان کے پارٹی رہنما بھی ہچکچا رہے ہیں۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے سب کچھ لکھ کر رکھا ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں کیا کرنا ہے اور بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی، وہ دھرنا لازمی دیں لیکن سیاسی جماعتوں کو پتا نہیں کیوں سمجھ نہیں آ رہی۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی مذاکرات شروع کرے۔ دوسری جانب حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ گھس بیٹھئیے سیاسی جماعتوں میں ڈیپوٹیشن پر بھیجے جاتے ہیں، ایسے لوگ سیاست میں کشیدگی بڑھاتے ہیں، کیونکہ سیاسی کشیدگی سے انہیں فائدہ پہنچتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821160/سیاسی-جماعتوں-میں-ڈیپوٹیشن-پر-بھیجے-گئے-گھس-بھیٹیئے-اپنے-فائدے-کیلئے-کشیدگی-بڑھاتے-ہیں-حامد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org