QR CodeQR Code

عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

10 Oct 2019 10:24

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالرزاق داؤد وطن واپس پہنچے جب کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، چیئرمین بی او آئی زبیر گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، چین کے نائب وزیرخارجہ اور اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا، چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ عمران خان 2 روزہ سرکاری دورہ چین مکمل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے بیجینگ سے اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالرزاق داؤد وطن واپس پہنچے جب کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، چیئرمین بی او آئی زبیر گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چینی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو تاریخ کا ادھورا چھوڑا ہوا تنازع قرار دیا اور کہا مقبوضہ وادی کی صورتحال پر گہری نظر ہے، خطے میں موجود فریقین ہاہمی تنازعات برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چین نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ افغانستان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط ہوئے، فریقین نے مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور باہمی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 821164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821164/عمران-خان-دورہ-چین-کے-بعد-وطن-واپس-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org