0
Thursday 10 Oct 2019 11:43

عوام دشمن نظام میں کبھی بھی غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،خرم نواز گنڈاپور

عوام دشمن نظام میں کبھی بھی غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن نظام میں کبھی بھی غریبوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، یہ نظام ہی عوام کا اصل دشمن ہے، جس نے 7 دہائیوں سے غریب عوام کو اپنے پنجوں میں دبوچ رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی نظام انتخاب عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہے، جس میں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، موجودہ عوام دشمن نظام میں کرپشن، بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، مسائل کے حل کے لیے موجودہ عوام دشمن نظام میں تبدیلی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن نظام کی وجہ سے اڑھائی کروڑ سے زیادہ بچے سکول نہیں جاتے، تین فیصد جاگیردار اور سرمایہ دار طبقے نے 97 فیصد عوام کے حقوق چھین رکھے ہیں، غرباء اور مساکین کیلئے زندگی کی آسانیوں کے اسباب پر ضرور توجہ دینی چاہیے مگر اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ بیروزگار لوگوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائیں، بے ہنر لوگوں کو ہنر مند بنایا جائے اور ایسے امکانات پیدا کیے جائیں جس میں سرمایہ پنپ سکے اور لوگ خوشحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام ایماندار تاجروں اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کا بھی استحصال کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش