QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق

10 Oct 2019 11:36

واقعہ کے بعد لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیوں کی شناخت لعل محمد ولد داد محمد اور نور احمد ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں بھائی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیوں کی شناخت لعل محمد ولد داد محمد اور نور احمد ولد داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
 


خبر کا کوڈ: 821197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821197/کوئٹہ-میں-ٹریکٹر-ٹرالی-کی-ٹکر-سے-2-بھائی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org