QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی پیدا کردہ بجلی صنعتی یونٹس کو فراہم کرنیکا معاہدہ

10 Oct 2019 11:56

وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں نوشہرہ اور صوابی کے صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر مشیر برائے توانائی ملک حمایت اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، 200 میگا واٹ بجلی مزید مقامی صنعتکاروں کو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی پیدا کردہ بجلی صنعتی یونٹس کو فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ وزیراعلٰی کا کہنا ہے کہ فسادیوں کو صوبے کا نظام بگاڑنے نہیں دینگے، صنعتی شعبہ کو فروغ دیکر لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی پن بجلی کا اختیار اب وفاق کی بجائے صوبے کے پاس آگیا ہے، صوابی کے پیہور پراجیکٹ کی 18 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دینے کی بجائے 5 صنعتی یونٹس کو فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں نوشہرہ اور صوابی کے صنعتی یونٹس کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر مشیر برائے توانائی ملک حمایت اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، 200 میگا واٹ بجلی مزید مقامی صنعتکاروں کو جائے گی۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلٰی محمود خان نے واضح کیا کہ تمام لوگوں کو نوکری نہیں دی جا سکتی، اس لئے صنعتی شعبہ کے بنیادی مسائل حل کر کے پرائیویٹ سیکٹر سے لوگوں کو روزگار دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 821218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821218/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-اپنی-پیدا-کردہ-بجلی-صنعتی-یونٹس-کو-فراہم-کرنیکا-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org