QR CodeQR Code

بی آر ٹی ٹریک پر سائیکلیں چلانے کا منصوبہ، 360 پشاور پہنچ گئیں

10 Oct 2019 12:05

ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق بسوں سے اترنے والے مسافر سائیکل کرایہ پر حاصل کر کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، جبکہ یہ سائیکلیں 30 منٹ سے کئی گھنٹوں تک کرایہ پر حاصل کی جاسکیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مختلف مقامات پر 32 سائیکل اسٹیشن بھی بنائے جا رہے ہیں، جہاں پر کیاسک کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ زو سائیکل شیئرنگ سسٹم کے تحت 360 جدید سائیکلیں پشاور پہنچ گئی ہیں۔ یہ سائیکلیں چین اور ہوا کے بغیر ٹائروں پر مشتمل ہیں۔ ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض خان کے مطابق ان سائیکلوں کی اونچائی مسافروں کی ضرورت کے مطابق با آسانی ایڈجسٹ ہوسکتی ہے۔ کم روشنی کے دوران ان میں خود کار ایل ای ڈی لائٹس اور ریفیکٹرز بھی موجود ہیں۔ مسافر سمارت کاریڈ یا زو موبائل ایپ کے ذریعے سائیکل کرایہ پر حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسوں سے اترنے والے مسافر سائیکل کرایہ پر حاصل کر کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، جبکہ یہ سائیکلیں 30 منٹ سے کئی گھنٹوں تک کرایہ پر حاصل کی جاسکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 821234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821234/بی-آر-ٹی-ٹریک-پر-سائیکلیں-چلانے-کا-منصوبہ-360-پشاور-پہنچ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org