QR CodeQR Code

جمعیت طلبہ عربیہ نے مخلوط نظام تعلیم ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

10 Oct 2019 12:14

لاہور میں دینی مدارس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جے ٹی اے کے منتظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کیخلاف منفی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزمات کا سلسلہ ختم کیا جائے، دینی مدارس کے ہونہار طلبہ کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کیلئے سکالرشپ اور کوٹہ کی منظوری دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد الطاف نے کہا کہ دستور پاکستان کے تقاضے کے مطابق دستور کی اسلامی دفعات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، دینی مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے، پانچوں وفاقوں کو باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے خودمختار امتحانی اور تعلیمی بورڈ کی قانونی حیثیت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کیخلاف منفی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزمات کا سلسلہ ختم کیا جائے، دینی مدارس کے ہونہار طلبہ کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کیلئے سکالرشپ اور کوٹہ کی منظوری دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کو اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے، دوہرا نظام تعلیم اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کیا جائے، مدراس کی رجسڑیشن اور بینک اکاونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی کی روک تھام کی جائے اور میڈیا کو اسلامی اصولوں کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھے اور بھارت کیساتھ تمام معاہدات و تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ مشروط کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 821239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821239/جمعیت-طلبہ-عربیہ-نے-مخلوط-نظام-تعلیم-ختم-کرنے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org