QR CodeQR Code

ہم نظریاتی جماعت ہیں، فضل الرحمان کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اشرف جلالی

10 Oct 2019 12:27

ٹی ایس ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا نصب العین ذاتی مفادات نہیں، سچے نظریات ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ان کے ذاتی مفاد کیلئے ہے۔ اشرف جلالی نے کہا کہ مولانا کو الیکشن میں دھاندلی کا اتنا ہی یقین تھا کہ الیکشن کے فوری بعد دھرنا کیوں نہ دیا، اب سال بعد انہیں یاد آیا ہے کہ دھرنا دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ تحریک صراط مستقیم مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کوئی حادثاتی نہیں بلکہ نظریاتی تنظیمیں ہیں، لہذا فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت یا اس کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا نصب العین ذاتی مفادات نہیں، سچے نظریات ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ان کے ذاتی مفاد کیلئے ہے۔

اشرف جلالی نے کہا کہ مولانا کو الیکشن میں دھاندلی کا اتنا ہی یقین تھا کہ الیکشن کے فوری بعد دھرنا کیوں نہ دیا، اب سال بعد انہیں یاد آیا ہے کہ دھرنا دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے، ہم اس تڑپ اور تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں مگر مولانا کی اس معاملے میں کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ایکٹ میں جب ترمیم ہو رہی تھی اس وقت مولانا فضل الرحمان کہاں تھے، صرف حکمران جماعت کا اتحادی ہونے پر ناموس رسالت پر خاموش رہے، ایسے مفاد پرستوں کے ساتھ ہم نہیں چل سکتے، ہم حرمت رسول کے حقیقی پاسدار اور امین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 821242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821242/ہم-نظریاتی-جماعت-ہیں-فضل-الرحمان-کی-حمایت-کا-سوال-ہی-پیدا-نہیں-ہوتا-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org