0
Thursday 10 Oct 2019 12:42

لاہور، عرس داتا دربار کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

لاہور، عرس داتا دربار کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس  کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے  مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، عرس تقریبات کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، جس کے تناظر میں مزار شریف، جامعہ مسجد داتا دربار اور احاطہ دربار میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
 
عرس تقریبات کے دوران محفل سماع اور روحانی اجتماعات کیلئے سٹیج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ دربار کے سامنے دودھ کی روایتی سبیل کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل کے مطابق داتا صاحب کے عرس کی تقریبات 18 سے 20 اکتوبر تک ہوں گی جن کا باقاعدہ آغاز رسم چادر پوشی سے ہوگا۔ تقریبات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ بابر سلطان گوندل نے مزید بتایا کہ زائرین کو ڈینگی کے حملوں سے بچاو کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دربار کے احاطے میں سپرے کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب