0
Thursday 10 Oct 2019 12:52

پولیس کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کو مستقل کھڈے لائن لگانے کا فیصلہ

پولیس کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کو مستقل کھڈے لائن لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی کرپٹ پولیس افسر یا اہلکار کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی، جن پولیس افسروں اور اہلکاروں پر کرپشن کے الزامات ہوں گے انہیں مستقل طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب عارف نواز خان اور ڈی جی آئی بی نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کو کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکاروں سے پاک کرنے کیلئے وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی تھی جس کے بعد یہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کی مدد سے 20 روز کے اندر اندر کرپشن میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کی جائیں گی۔
 
ذرائع کے مطابق کرپٹ پولیس اہلکاروں کو آئندہ کسی بھی قسم کی فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائیگی۔ کرپشن کے مرتکب پولیس اہلکاروں کا تبادلہ مستقل طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو ٹریفک، پٹرولنگ، سپیشل برانچ اور پولیس دفاتر میں تعینات کرپٹ اہلکاروں کی بھی لسٹیں مرتب کرے گی۔ پنجاب کانسٹیبلری کی چار بٹالینز سے اہلکاروں کا تبادلہ کر کے ان کو مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا۔ کرپٹ اہلکار پنجاب کانسٹیبلری کی چار بٹالینز میں ریٹائرمنٹ تک تعینات رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام تبادلے جلد از جلد فائنل کر کے رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 821249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش