QR CodeQR Code

مودی نے اپنی حفاظت کیلئے امریکی طیارے خرید لیے

10 Oct 2019 13:09

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارتی صدر اور وزیراعظم مودی کے لیے دو طیارے میزائلوں اور دفاعی نظام سے لیس B777 امریکا سےجولائی میں بھارت پہنچیں گے۔ یہ طیارے صرف بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم کے زیراستعمال ہوں گے جن کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اُڑائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی آئندہ سال جولائی سے میزائل اور دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی امریکی طیاروں میں سفر کریں گے۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارتی صدر اور وزیراعظم مودی کے لیے دو طیارے میزائلوں اور دفاعی نظام سے لیس B777 امریکا سےجولائی میں بھارت پہنچیں گے۔ یہ طیارے صرف بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم کے زیراستعمال ہوں گے جن کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اُڑائیں گے۔ ان دیو قامت طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لیمٹڈ  (AIESL)  کے پاس ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم فی الحال ایئر انڈیا کے B747 طیاروں میں سفر کر رہے ہیں جنہیں ایئر انڈیا کے پائلٹس اڑاتے ہیں جبکہ ان طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ی ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لیمٹڈ کے پاس ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں امریکا نےبھارت کو 190 ملین ڈالر مالیت کے 2 میزائل دفاعی نظام بیچنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔بھارتی فضائیہ کے سینئر افسرکے مطابق B777 طیاروں کو اُڑانے کے لیے بھاتی فضائیہ کے 4 سے 6 پائلٹس کو تربیت دے دی گئی ہے جبکہ مزید پائلٹس کو جلد ہی تربیت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ فرانس نے دو روز قبل  پہلا رافیل جنگی طیارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کیا تھا۔ بھارت کو جنگی طیارہ ملنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے پر ʼشستر پوجا‘ یعنی اسلحہ پوجا کی۔ وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول، ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے۔ وزیر دفاع نے پوجا کے بعد اس طیارے میں سفر بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 821252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821252/مودی-نے-اپنی-حفاظت-کیلئے-امریکی-طیارے-خرید-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org