0
Thursday 10 Oct 2019 13:16

شہباز شریف انتظار میں ہوں، کب لندن کی سڑکوں پر گھسیٹو گے، شہزاد اکبر

شہباز شریف انتظار میں ہوں، کب لندن کی سڑکوں پر گھسیٹو گے، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ ڈیل میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز کے بعد مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بھی شہباز شریف کو اُن کا وعدہ یاد دلا دیا۔ کہتے ہیں کئی ماہ گزرنے کے باوجود ہتک عزت کا دعویٰ نہ کرنا ثابت کرتا ہے برطانوی صحافی کی خبر درست ہے۔ شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ڈیوڈ روز کی طرح وہ بھی اس بات کے منتظر ہیں کہ شہباز شریف کب انہیں لندن کی سڑکوں پر گھسیٹتے ہیں، شہباز شریف ایسا ہی اپنے نئے دوست آصف زرداری کے بارے میں بھی کہا کرتے تھے، شہزاد اکبر نے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود ہتک عزت کا دعویٰ نہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ برطانوی صحافی کی خبر درست ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ڈیلی میل میں منی لانڈرنگ سے متعلق خبر چھاپنے پر ڈیوڈ روز اور شہزاد اکبر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 821254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش