QR CodeQR Code

70 سے زائد چینلز پر منفی خبریں اور تبصرے جاری رکھیں گے تو مایوسی بڑھے گی، فردوس عاشق اعوان

10 Oct 2019 14:05

اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے 21 ویں صدی اور میڈیا سافٹ پاور سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ تنقید مثبت رویہ ہے، لیکن قومی مفاد کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، میڈیا کے کردار کو ایک ذمہ درانہ فرائض میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا حکومت پر مثبت تنقید اور بہتر تجاویز دینے کا حق رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی میڈیا کو خیال رکھنا پڑے گا کہ کہیں وہ قومی مفاد سے تصادم تو نہیں کررہا۔ اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے 21 ویں صدی اور میڈیا سافٹ پاور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید مثبت رویہ ہے لیکن اس کی آڑ میں قومی مفاد کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کردار کو ایک ذمہ درانہ فرائض میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں 70 سے زائد چینلز پر منفی خبریں اور تبصرے جاری رکھیں گے تو بیرون ملک میں بیٹھے پاکستانیوں کے لیے مایوسی بڑھے گی اور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جان بوجھ کر قانون کو یرغمال بنایا گیا اور آئین میں مرضی کی تبدیلی لا کر کمزور کیا، اپ ملک میں ادارے افراد کے ماتحت نہیں بلکہ افراد اداروں کے ماتحت اور تابے ہوں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کرتی ہے کیونکہ میڈیا نظریاتی سرحدوں کے امین کا کردار ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر نے دنیا میں بھونچال برپا کردیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں ادارے آزاد اور بااختیار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 821259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821259/70-سے-زائد-چینلز-پر-منفی-خبریں-اور-تبصرے-جاری-رکھیں-گے-مایوسی-بڑھے-گی-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org