QR CodeQR Code

غیر فعال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ

10 Oct 2019 14:31

وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ فعال این جی اوز کا فنانشل آڈٹ کروایا جائے۔ وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ فعال این جی اوز کی فنڈنگ کے ذرائع معلوم کئے جائیں۔ پنجاب حکومت نے اس حکم پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ انڈسٹریز سے عملدرآمد رپورٹ مانگ لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور غیر فعال این جی اوز کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ صوبے میں غیر فعال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کو فوری طور پر بند کر دیا جائے اور دیگر این جی اوز کا فنانشل آڈٹ کروایا جائے۔ وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ فعال این جی اوز کی فنڈنگ کے ذرائع معلوم کئے جائیں۔ پنجاب حکومت نے اس حکم پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ انڈسٹریز سے عملدرآمد رپورٹ مانگ لی ہے۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ڈائریکٹو کی روشنی میں این جی اوز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 821261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821261/غیر-فعال-اور-قانونی-سرگرمیوں-میں-ملوث-این-جی-اوز-کے-گرد-گھیرا-تنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org