0
Thursday 10 Oct 2019 15:03

100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم نے ذمہ داری کس معروف شخصیت پر ڈال دی؟ نام سامنے آگیا

100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم نے ذمہ داری کس معروف شخصیت پر ڈال دی؟ نام سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ 100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر نے اپنی حالت کا ذمہ دار بانی ایم کیو ایم کو ٹھہرا دیا، قتل کی واردتوں کی سینچری کرنیوالے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے اپنے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں پولیس، سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ آج وہ جس حالت میں ہے اس کا ذمہ ایم کیو ایم لندن کے بانی ہیں۔ ٹارگٹ کلر کے مطابق میری ٹیم میں ندیم ماربل کے علاوہ گیارہ ٹیم ممبر تھے، جن میں سے چار ساتھی مارے گئے ہیں، باقی پکڑے گئے ہیں، ٹارگٹ کلر ٹیم کے انچارج ندیم ماربل نے میری نوکری عباسی شہید اسپتال میں لگوائی تھی، جہاں سے 21500 روپے تنخواہ ملتی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار، پولیس کے مخبر، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 821269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب