QR CodeQR Code

زمینی راستہ بند ہونے کی صورت میں آزادی مارچ والوں کا کشتیوں کے ذریعے اٹک پل تک پہنچنے کا فیصلہ

10 Oct 2019 15:11

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان نےواضح کیا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے دوران زمینی راستہ بند ہونے کی صورت میں کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کے راستے اٹک پل تک پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے رضاکاروں نے اس سلسلے میں مشقیں بھی کیں۔ مرکزی سالار انجنیئر عبدالرزاق عابد لاکہو کی قیادت میں کارواں حیدرآباد سے روانہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) نے اعلان کیا تھا کہ آزادی مارچ 27 کے بجائے 31 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان نےواضح کیا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 821270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821270/زمینی-راستہ-بند-ہونے-کی-صورت-میں-ا-زادی-مارچ-والوں-کا-کشتیوں-کے-ذریعے-اٹک-پل-تک-پہنچنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org