QR CodeQR Code

حکومت پنجاب نے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں تیزکر دیں

10 Oct 2019 15:18

محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے اور جہاں ضروری ہو فوری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ نے ایڈمنسٹریٹرز کو کالعدم تنظیموں کی قبضے میں لی گئی ڈسپسریز، ہسپتال، سکول اور مدارس کی بھی چیکنگ کا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے اور جہاں ضروری ہو فوری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ نے ایڈمنسٹریٹرز کو کالعدم تنظیموں کی قبضے میں لی گئی ڈسپسریز، ہسپتال، سکول اور مدارس کی بھی چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ دیکھا جائے کہ تحویل میں لئے گئے تعلیمی اداروں میں طلباء کا تعلیمی حرج تو نہیں ہو رہا اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں مل رہی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ایڈمنسٹریٹرز کو ان اداروں کے خصوصی دورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کالعدم تنظیموں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس پر محکمہ داخلہ نے انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 821271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821271/حکومت-پنجاب-نے-کالعدم-تنظیموں-کیخلاف-کارروائیاں-تیزکر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org