QR CodeQR Code

منڈی بہاؤالدین، 100 سیاسی شخصیات کی جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت

10 Oct 2019 15:25

بھالیہ میں جماعت اسلامی میں شمولیت کرنیوالے افراد سے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کی سفید بے داغ پگ آپ کے حوالے کی ہے، اسے تاحیات بے داغ ہی رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کا شمولیتی کنونشن بھالیہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں مقامی عہدیداروں کے علاوہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع رانا محمد اعظم، صدر جے آئی کسان پاکستان چوہدری نثار احمد اور ریاض فاروق ساہی نے خطاب کیا۔ شمولیتی کنونشن کے موقع پر ضلعی کی 100 مختلف سیاسی جماعتوں کی نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا، جنہیں پگڑیاں پہنائی گئیں اور انہیں تحائف دیئے گئے۔ جماعت اسلامی میں شمولیت ہونیوالے افراد سے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کی سفید بے داغ پگ آپ کے حوالے کی ہے، اسے تاحیات بے داغ ہی رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821272/منڈی-بہاؤالدین-100-سیاسی-شخصیات-کی-جماعت-اسلامی-میں-باقاعدہ-شمولیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org