QR CodeQR Code

فضل الرحمٰن 25 تاریخ تک چندہ جمع کرینگے، 26 کو بیمار اور 27 کو ملک سے باہر ہونگے، مفتی عبدالقوی

10 Oct 2019 16:52

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ زرد امامہ پہن کر مولانا فضل الرحمٰن تحفظ ناموس رسالت کے نام ہر بھیک مانگ رہے ہیں، چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے رہنماء، ملتان کے عالم دین مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کے اسلام آباد دھرنے کی ٹائم لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پچیس تاریخ تک چندہ جمع کرینگے، چھبیس کو بیمار اور ستائیس تاریخ کو ملک سے باہر ہوں گے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ زرد امامہ پہن کر مولانا فضل الرحمٰن تحفظ ناموس رسالت کے نام ہر بھیک مانگ رہے ہیں، چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ کی نمائندگی کر رہے رہیں، وہ چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ سیلفیوں سے شہرت پانے والے مفتی قوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو چتاوتی دیتے ہوئے کہا کہ پانچ دن کی مہلت دے رہا ہوں، ناموس رسالت کا تحفظ ہم کر رہے ہیں یا آپ کر رہے ہیں؟ پانچ دن بعد ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی۔ مفتی قوی نے کہا کہ غریب عوام سے ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگ کر اپنے زرد رمال کی طرح چہرہ بھی زرد کر رہے ہیں۔ انہوں  نے دعوی کیا کہ ستائیس اکتوبر کے دن مولانا فضل الرحمٰن بیرون ملک علاج کروانے چلے جائیں گے، کیونکہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا اٹیک بھی آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821288/فضل-الرحم-ن-25-تاریخ-تک-چندہ-جمع-کرینگے-26-کو-بیمار-اور-27-ملک-سے-باہر-ہونگے-مفتی-عبدالقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org