0
Thursday 10 Oct 2019 17:43

لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ضروری ہے، انیس قائم خانی

لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ضروری ہے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے پورے پاکستان میں شدید بے چینی کی فضا ہے، عمران خان عوام سے کئے وعدے پورے کریں، سندھ اور بلوچستان میں تنظیم سازی مکمل کرلی، جلد پنجاب اور کے پی کے میں بھی تنظیمی مرحلہ مکمل کرلیں گے، صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں بلکہ آزادکشمیر کے عوام بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما شبیر قائم خانی، اشفاق احمد منگی، کرامت علی شیخ، راو تیمور، رائے خالد بھی موجود تھے۔ انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ تین سال قبل ہم نے 3 مارچ 2016ء کو پارٹی کی بنیاد رکھی اور ملکی تاریخ میں عام انتخابات میں پارٹی کے قیام کے ساتھ بھرپور حصہ لیا، لاکھوں ووٹ حاصل کئے جو پارٹی قائد مصطفی کمال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام انتہائی ضروری ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبہ جلدازجلد بنایا جائے، سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے الگ صوبے کے نام پر ووٹ لئے مگر جنوبی پنجاب کی عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال یقینا انتہائی خراب ہے، تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے تباہی مچادی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے پورے ملک میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے، یہاں تک کہ عام غریب شہری آٹا، گھی، چینی، دال، دودھ تک نہیں خرید سکتا، پینے کا صاف پانی تک شہریوں کو میسر نہیں اور بمشکل وہ گزر اوقات کر رہا ہے، ایک طرف مہنگائی کا سیلاب ہے تو دوسری طرف بے روزگاری کی وجہ سے لاکھوں پریشان حال ہیں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے ہر شہری پریشانی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 821291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش