0
Thursday 10 Oct 2019 18:45

خیبر پختونخوا سے جے یو آئی (ف) کے قافلے27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہونگے

خیبر پختونخوا سے جے یو آئی (ف) کے قافلے27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہونگے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قافلے27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت کے پی سے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کے قافلے 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کر کے گھروں کو چلے جائیں گے، خیبر پختونخوا کے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے قافلوں کے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر خیبر پختونخوا سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ ممکنہ طور پر پشاور سمیت کے پی سے جے یو آئی (ف) کارکنوں کے قافلے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، جبکہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن تبدیل شدہ حکمت عملی پر کل پشاور میں آ کر پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 821300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب