0
Thursday 10 Oct 2019 18:52

کے پی حکومت کو بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکی آخری مہلت

کے پی حکومت کو بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکی آخری مہلت
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو 22 اکتوبر تک بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی آخری مہلت دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے یہی تو ایک کام تھا جو خیبر پختونخوا حکومت نے کرنا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے قران مجید کی آیات تلاوت کیں جس پر الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ ہمیشہ جن آیات کی تلاوت کرتے ہیں وہ آپ کے ہی خلاف جاتی ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس پر قہقہے بلند ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آگاہ کیا کہ سٹی اور تحصیل کونسلز کی تشکیل کیلئے حدبندی کا کام مکمل نہیں ہوا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد کئی مسائل کا سامنا ہے، جنرل اور مخصوص نشستوں کا تعین بھی حدبندی کے بعد ممکن ہے، ضم ہونے والے اضلاع میں الیکشن کیلئے آرمی کی ضرورت ہوگی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے دن سے یہی تو ایک کام تھا جو کے پی حکومت نے کرنا ہے، اگر صوبائی حکومت کے پاس کام کرنے والا نہیں تو ہم بندے بھیج دیتے ہیں۔اٹھارہویں ترمیم سے تو مسائل حل ہوئے ہیں، یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو کام کرنا پڑتا ہوگا، آرمی کی ضرورت ہمیں پڑے گی آپکو نہیں، شاید صوبائی حکومت خود چاہتی ہے کہ حالات خراب ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو 22 اکتوبر تک بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 821301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش