QR CodeQR Code

وزیراعظم کی نورالحق قادری کو دھرنا روکنے یا اس سے نمٹنے کے حوالے سے سفارشات تیار کرنیکی ہدایت

10 Oct 2019 20:51

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے کے حوالے سے ٹاسک وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو سونپ دیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کرلیں جبکہ دھرنے کو روکنے یا اس سے نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد نورالحق قادری جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جلد رابطے کریں گے۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر مسلم لیگ نون کا اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے آج نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکے، دونوں کی ملاقات میں ہی حکمت عملی طے ہونا تھی۔ ادھر پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو یس اور دھرنے کو نو کہہ دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھرنوں کے قائل نہیں لیکن آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 821312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821312/وزیراعظم-کی-نورالحق-قادری-کو-دھرنا-روکنے-یا-اس-سے-نمٹنے-کے-حوالے-سفارشات-تیار-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org