QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا سے جے یو آئی کے قافلے27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہونگے

10 Oct 2019 21:43

پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے قافلوں کے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر خیبر پختونخوا سے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، ممکنہ طور پر پشاور سمیت کے پی سے جے یو آئی کارکنوں کے قافلے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔ جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت کے پی سے کارکنوں کے قافلے 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کرکے گھروں کو چلے جائیں گے، خیبر پختونخوا کے قافلے 27 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ نہیں ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے قافلوں کے پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر خیبر پختونخوا سے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، ممکنہ طور پر پشاور سمیت کے پی سے جے یو آئی کارکنوں کے قافلے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تبدیل شدہ حکمت عملی پر کل پشاور میں آکر پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 821318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821318/خیبر-پختونخوا-سے-جے-یو-آئی-کے-قافلے27-اکتوبر-کو-اسلام-آباد-روانہ-نہیں-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org