0
Thursday 10 Oct 2019 21:53

شیعہ، سنی عمائدین نے ڈی پی او ہنگو کی امن خراب کرنیکی سازش ناکام بنا دی، علامہ حمید امامی

شیعہ، سنی عمائدین نے ڈی پی او ہنگو کی امن خراب کرنیکی سازش ناکام بنا دی، علامہ حمید امامی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنگو شہر میں ڈی پی او احسان اللہ اپنے مشن میں کامیاب ھونا چاہتا تھا لیکن شیعہ، سنی عمائدین مشران اور علماء نے جو کردار ادا کرکے دکھایا، اس کی وجہ سے تمام زندگی احسان اللہ ڈی پی او پر ضمیر ملامت کریگا، اگر اس کا ضمیر اور وجدان موجود ہے تو۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ ڈی پی او ہنگو پرامن فضا خراب کرنا چاہتا تھا لیکن کل وہ لوگ بھی اس کے مخالف بن گئے جن پر احسان اللہ فخر کرتا تھا، آئی جی پی، صوبائی حکومت، ڈی آئی جی سے ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈی پی او احسان اللہ نوکری کا قابل نہیں، اسے فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں۔
خبر کا کوڈ : 821322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب