QR CodeQR Code

شیعہ، سنی عمائدین نے ڈی پی او ہنگو کی امن خراب کرنیکی سازش ناکام بنا دی، علامہ حمید امامی

10 Oct 2019 21:53

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئی جی پی، صوبائی حکومت، ڈی آئی جی سے ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈی پی او احسان اللہ نوکری کا قابل نہیں، اسے فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنگو شہر میں ڈی پی او احسان اللہ اپنے مشن میں کامیاب ھونا چاہتا تھا لیکن شیعہ، سنی عمائدین مشران اور علماء نے جو کردار ادا کرکے دکھایا، اس کی وجہ سے تمام زندگی احسان اللہ ڈی پی او پر ضمیر ملامت کریگا، اگر اس کا ضمیر اور وجدان موجود ہے تو۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ ڈی پی او ہنگو پرامن فضا خراب کرنا چاہتا تھا لیکن کل وہ لوگ بھی اس کے مخالف بن گئے جن پر احسان اللہ فخر کرتا تھا، آئی جی پی، صوبائی حکومت، ڈی آئی جی سے ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈی پی او احسان اللہ نوکری کا قابل نہیں، اسے فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں۔


خبر کا کوڈ: 821322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821322/شیعہ-سنی-عمائدین-نے-ڈی-پی-او-ہنگو-کی-امن-خراب-کرنیکی-سازش-ناکام-بنا-دی-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org