0
Thursday 10 Oct 2019 22:08

پاراچنار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز

پاراچنار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے دیگر علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔ عوام نے جگہ جگہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ امامیہ کالونی، ہزارہ قبرستان، ڈنڈر روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر حیدری، امجد طوری اور دیگر عمائدین کا کہنا تھا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اس جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے کیونکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہ بچے رات کو مطالعہ کرسکتے ہیں اور نہ دوسرے کام کاج کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش