QR CodeQR Code

بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی اکرم درانی کی حفاظتی ضمانت منظور

10 Oct 2019 23:55

سابق وزیراعلٰی اکرم درانی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اکرم درانی نے حفاظتی ضمانت نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن اور اثاثہ جات سمیت تین کیسز میں حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلٰی کے پی اکرم درانی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی کے پی اکرم درانی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس حمید اللہ بلوچ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے اکرم درانی کی 15 روز کے لئے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ سابق وزیراعلٰی اکرم درانی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اکرم درانی نے حفاظتی ضمانت نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن اور اثاثہ جات سمیت تین کیسز میں حاصل کی۔


خبر کا کوڈ: 821342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821342/بلوچستان-ہائیکورٹ-میں-سابق-وزیراعل-ی-اکرم-درانی-کی-حفاظتی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org