QR CodeQR Code

آزادی مارچ سے قبل معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی حکومتی تیاریاں

11 Oct 2019 04:34

ایوان بالا یعنی سینیٹ اور ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور دورہ چین پر بھی بات ہو گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں کئی بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے، پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بھی بحث ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل  معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی تیاریاں  کی جا رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے  سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 21 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر وزیراعظم پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق دھرنا کیوں ہو رہا ہے۔؟ حکومت ایوان زیریں اور ایوان بالا میں حقائق پیش کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایوان بالا یعنی سینیٹ اور ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور دورہ چین پر بھی بات ہو گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں کئی بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے، پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بھی بحث ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 821356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821356/ا-زادی-مارچ-سے-قبل-معاملہ-پارلیمنٹ-میں-زیر-بحث-لانے-کی-حکومتی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org