QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں ہونا چاہیے، ملیحہ لودھی

11 Oct 2019 07:56

جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمز کو غیرجانبدار ہونا چاہیے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمز کو غیرجانبدار ہونا چاہیے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں حق خودارادیت، آزادی کی تحاریک کو نہیں روکنا چاہیئے، عالمی برادری کو دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پربھی توجہ دینی چاہیئے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی سے نوجوان طبقہ شدید متاثر ہے، انتہا پسندوں کا نشانہ نوجوان طبقہ ہوتا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 821366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821366/دہشت-گردی-کے-خلاف-عالمی-کوششوں-کو-سیاسی-مفادات-کی-نظر-نہیں-ہونا-چاہیے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org