QR CodeQR Code

شہباز شریف کیپٹن (ر) صفدر کی بیان بازی پر ناراض ہوگئے

11 Oct 2019 08:11

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت اور مخالفت کرنے والوں کی فہرستیں بنائی گئیں۔ شہباز شریف کو مارچ کی قیادت کا مشورہ دیا گیا، شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت سے انکار کرتے ہوئے مارچ کی قیادت کے لیے احسن اقبال کا نام تجویز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کیپٹن (ر) صفدر کی بیان بازی پر ناراض ہوگئے، فضل الرحمان کے آزادی مارچ و دھرنے پر مسلم لیگ نون دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کیپٹن (ر) صفدر کی بیان بازی پر ناراض ہوگئے اور نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے نہیں گئے، نواز شریف کو کل کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جانا تھا اور فہرستیں پیش کرنا تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے پارٹی اجازت کے بغیر بیان کیسے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کے اختتام پر شہباز شریف نے کہا کہ آج دل کی باتیں رکھنا چاہتا ہوں، شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاء کی تنقید پر جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائی نقصان ہوا، نواز شریف کو ہمیشہ سمجھایا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرانے کا فائدہ نہیں ہے، ان کو سمجھانے کے احسن اقبال اور پرویز رشید گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں حکومت آنے پر نواز شریف کو سمجھایا مشرف کو جانے دیں، ان کو سمجھایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے الجھنے کے بجائے خدمت پر توجہ دیتے۔ مسلم لیگ نون کے اجلاس میں شرکا کی جانب سے شہباز شریف کو مارچ کی قیادت کا مشورہ دیا گیا، شہباز شریف نے آزادی مارچ کی قیادت سے انکار کرتے ہوئے مارچ کی قیادت کے لیے احسن اقبال کا نام تجویز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت اور مخالفت کرنے والوں کی فہرستیں بنائی گئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 821367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821367/شہباز-شریف-کیپٹن-ر-صفدر-کی-بیان-بازی-پر-ناراض-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org