QR CodeQR Code

داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے، ٹرمپ

11 Oct 2019 09:15

ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے، اب شام میں ترکی کے زیر اثرعلاقے میں کوئی فوج نہیں اور اب ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے، اب شام میں ترکی کے زیر اثرعلاقے میں کوئی فوج نہیں اور اب ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شام سے متعلق ہمارے پاس 3 آپشن ہیں، پہلا آپشن ہے کہ ہزاروں فوجی بھیجیں اور عسکریت پسندی سے کامیابی حاصل کریں اور دوسرا آپشن ہے کہ ترکی کو مالی طور پر اور سخت پابندیوں سےنشانہ بنائیں جب کہ تیسرا آپشن ہے کہ ترکی اور کردوں کے مابین معاہدہ کروا دیں۔ واضح رہے چند روز قبل ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے، ترکی نے شام میں فوجی آپریشن کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 821371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821371/داعش-کو-مکمل-طور-پر-شکست-دے-چکے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org