QR CodeQR Code

سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی کی شرح صرف 2.56 فیصد

11 Oct 2019 09:46

سی ایس ایس کے نتائج میں بہتری کے لئے کی گئی تمام اصلاحات ناکام ہو گئی ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019ء میں ساڑھے 14 ہزار امیدواروں میں سے صرف 372 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سی ایس ایس کے امتحانات میں ساڑھے 14ہزار امیدواروں میں سے صرف 372 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ مقابلے کے تحریری امتحان (سی ایس ایس) کے نتائج میں بہتری کے لئے کی گئی تمام اصلاحات ناکام ہو گئی ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019ء میں ساڑھے 14 ہزار امیدواروں میں سے صرف 372 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے ہیں۔ سی ایس ایس کے امتحانات برائے 2019ء کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق امتحانات میں 23 ہزار 403 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جب کہ 14 ہزار 521 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا تاہم صرف 372 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے اور امتحان کے نتائج کی شرح 2 اعشاریہ 56 فیصد رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے انتہائی کم تناسب کی وجہ سے حکومت نے سی ایس ایس امیدواروں کی امتحانات سے قبل اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں، اسکریننگ ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ کابینہ بہت جلد کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 821372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821372/سی-ایس-کے-امتحانات-میں-کامیابی-کی-شرح-صرف-2-56-فیصد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org