0
Friday 11 Oct 2019 11:22

شاہراہ بلتستان پر کام کرنے والا مزدور دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ

شاہراہ بلتستان پر کام کرنے والا مزدور دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ شاہراہ بلتستان پر کام کرنے والا مزدور دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہو گیا، روندو سبسر کے مقام پر وہیں کا رہائشی فدا حسین روڈ پر کام کے دوران دیوار گرنے سے ملبے سے پاؤں پھسل کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا، تفصیلات کے مطابق روڈ پر کام کے دوران بھاری مشینری سے ملبہ ہٹایا جا رہا تھا اسی دوران دیوار گرنے سے بلڈوزر دریا میں گرنے سے بال بال بچا، تاہم ڈرائیور نے فوری چھلانگ لگا کر جان بچائی، دوسری طرف ساتھ کھڑا مزدور فدا حسین دیوار گرنے سے ملبہ سمیت دریائے سندھ میں جا گرا، مقامی لوگوں نے کافی تلاش کی تاہم آخری اطلاعات تک اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
خبر کا کوڈ : 821379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش