0
Thursday 30 Jun 2011 20:12

خروٹ آباد واقعہ، ایف سی و پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

خروٹ آباد واقعہ، ایف سی و پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ خروٹ آباد ٹریبونل کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں ایف سی اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ خروٹ آباد ٹریبونل کی رپورٹ میں ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل فیصل، سی سی پی او داوٴد جونیجو، ایس ایچ او خروٹ آباد فضل محمد اور اے ایس آئی رضا محمد کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ ٹریبونل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی باشندوں کا قتل ناجائز تھا، ثبوت و شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیرملکی تربیت یافتہ دہشت گرد تھے مگر جائے وقوع سے کوئی خودکش جیکٹ یا اسلحہ برآمد نہیں ہوسکا۔ واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ خروٹ آباد میں طاقت کا بےجا استعمال کیا گیا ورنہ ملزمان کو زندہ بھی گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی اور تاجک باشندے پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔ رپورٹ میں واقعے کے ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خروٹ آباد واقعے سے ایک دن پہلے شب قدر مین ایف سی کے خلاف حملہ ہو چکا تھا جس کے بنا پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خودکش حملے کے امکان کے پیش نظر کارروائی میں جلدی کی۔
خبر کا کوڈ : 82139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش