0
Friday 11 Oct 2019 12:15

کوئٹہ سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کوئٹہ سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر امان اللہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں اور فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، جبکہ بلوچستان حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش