QR CodeQR Code

کے پی کے میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری

11 Oct 2019 16:43

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹرز کا ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے، وزیر صحت کو عہدے سے ہٹانے اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے سینئر ڈاکٹروں نے وزیر صحت ہشام انعام اللہ سے ملاقات کر کے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹرز کا ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے، وزیر صحت کو عہدے سے ہٹانے اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج و ہڑتال بدستور جاری ہے۔ ہڑتال کے 16 ویں روز بھی سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند رہیں، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے بھر کے ڈاکٹروں نے گذشتہ روز بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا تھا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹرز کا ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے، وزیر صحت کو عہدے سے ہٹانے اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے سینئر ڈاکٹروں نے وزیر صحت ہشام انعام اللہ سے ملاقات کر کے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821460/کے-پی-میں-ڈاکٹرز-پیرا-میڈیکل-اسٹاف-کی-ہڑتال-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org