QR CodeQR Code

غذر، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے سپاہی نعمت ولی سپرد خاک

11 Oct 2019 17:31

شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلٰی حکام اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی نعمت ولی کو آبائی گاؤں یاسین غذر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلٰی حکام اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید کی قبر پر صدر، آرمی چیف، کمانڈر ٹین کور کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔ یاد رہے کہ ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے سپاہی نعمت ولی گذشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 821469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821469/غذر-ایل-او-سی-پر-بھارتی-فائرنگ-سے-شہید-ہونیوالے-پاک-فوج-کے-سپاہی-نعمت-ولی-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org