0
Friday 11 Oct 2019 17:56

پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، انیس قائم خانی

پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ صرف تین سال کے عرصہ میں سندھ سمیت ملک بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، کارکن پارٹی کو منظم کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں، جلد پارٹی قائد مصطفی کمال ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے، لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کے حق میں ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری پر حکومت حقیقی معنوں میں قابو پائے، تاجر برادری کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا، جس میں دیگر پارٹی رہنماوں شبیر قائم خانی، اشفاق احمد منگی، کرامت علی شیخ، راو تیمور، عرفان نیازی، رائے خالد نے بھی خطاب کیا۔ انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ آج ہم جس نازک دہرائے پر کھڑے ہیں وہ انتہائی سنگین صورتحال ہے، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں 66روز سے کرفیو نافذ ہے تو دوسری طرف آزادکشمیر کی حالت زار بھی بہتر نہیں ہے، مظلوم کشمیری تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں، امت مسلمہ کو انسانی ہمدردی کے ناطے جاگنا ہوگا اور مظلوم کشمیریوں کے لئے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 821474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش