0
Friday 11 Oct 2019 19:13

کراچی میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگے

کراچی میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگے، شہر میں حالیہ وارداتوں میں کالعدم جماعت اور سیاسی جماعت کے سلیپر سیل کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سے ٹارگٹ کلرز نے وارداتوں کا آغاز کردیا ہے، چند دنوں کے دوران ایک مرتبہ پھر سے دہشت گردی کے واقعات زور پکڑنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں سلیپر سیل ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے خداداد چورنگی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غوث عالم زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، زخمی اہلکار غوث عالم کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں، ساؤتھ زون میں ہونے والے تمام اہم واقعات کی تفتیش سمیت لیاری گینگ وار کے کارندوں کے کیسز کی تفتیش کررہا تھا۔

دوسری جانب کچھ دن قبل لانڈھی میں فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شہید ہوا۔ بلدیہ میں رینجرز اہلکار میر افضل جان کی بازی ہار گیا۔ عزیر آباد میں پی ٹی آئی کا ورکر آصف کو قتل کیا گیا تھا۔ نارتھ کراچی میں مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار شامیر جان سے گیا۔ گلشن اقبال میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عسکری حیدر نامی ڈاکٹر کو بھی قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم جماعت کے ارکان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش