0
Friday 11 Oct 2019 20:38

مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کی دھمکی نے حکومت کی ہوا نکال دی، امیر العظیم

مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کی دھمکی نے حکومت کی ہوا نکال دی، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ان کے احتجاج کی دھمکی نے پی ٹی آئی کی ساری ہوا نکال دی ہے جبکہ کنٹینر اور کھانے دینے والوں کی ساری ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈیرہ غازی خان میں میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی مجلس شوریٰ کے رکن شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ، منیر احمد کلاچی، پروفیسر عطا محمد جعفری، شیخ عبدالستار، شیخ سعد فاروق اور غنا محمد گجر سمیت دیگر موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ دوسال قبل عمران خان کا جو موقف تھا وہی بیانہ آج مولانا فضل الرحمن کا ہے جبکہ دوسال پہلے مولانا فضل الرحمن نے منتخب جمہوری حکومت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ احتجاج اور دھرنوں کے ذریعہ حکومت کے خاتمہ کے مخالف ہیں، آج مولانا فضل الرحمن کا موقف بدل گیا ہے تاہم جماعت اسلامی کل بھی جمہوری عمل کیساتھ کھڑی تھی اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت بغیر سوچے سمجھے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے اور حکومت نے عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس کیا ہے، عوامی سطح پر حکومت بارے کہیں بھی اطمینان دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ میں نوازشریف سمیت دیگر شریک 435 کرپٹ افراد کے احتساب سے متعلق اپنے مطالبہ پر آج بھی قائم ہیں اور اس حوالہ سے ہمارا مقدمہ سپریم کورٹ میں التوا کا شکار ہے۔ امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی عملی اقدامات کے ذریعہ حمایت کی اشد ضرورت ہے، حکومت تقریروں کے بجائے نہتے کشمیریوں کی عملی طور پر مدد کرے، حکومت اقوام متحدہ سے کشمیر ریفرنڈم کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کروائے۔

 
خبر کا کوڈ : 821494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش